ڈپٹی کمشنر بھکر کی ریونیو عوامی خدمت کھلی کچہری ،شہریوں کی شکایات سنیں،احکامات جاری
بھکر(ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر محمد اشرف نے کہا ہے کہ ریونیو عوامی خدمت کھلی کچہری کے انعقاد کا بنیادی مقصد عوام کے ریونیو سے متعلق مسائل و معاملات کو بروقت حل کرنا ہے ۔
ڈی سی آفس میں منعقدہ کھلی کچہری میں موجودلوگوں نے ڈپٹی کمشنر کو ریونیو سے متعلق اپنی شکایات و مسائل سے آگاہ کیا۔ ڈپٹی کمشنرنے لوگوں کی شکایات ومسائل کو سن کر متعلقہ افسران کو موقع پر حل کرنے کے احکامات بھی جاری کئے ۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے ریونیو افسران و عملہ کو ہدایت کی کہ آنے والے سائلین سے حسن سلو ک سے پیش آئیں اور ان جائز کاموں کو بروقت نمٹایا جائے ۔