سیوریج اور بارشوں کے پانی کے باعث ڈینگی کا خطرہ :رائو طاہر مشرف
بھلوال(نمائندہ دنیا ) شہر میں صفائی کے ناقص انتظامات اور مختلف گلی محلوں میں سیوریج اور بارشوں کے پانی کے باعث ڈینگی کا خطرہ شہریوں کے سروں پر منڈلانے لگا ہے حکومت فوری طور پر صفائی کے انتظامات پر توجہ دے۔۔۔
وگرنہ ڈینگی سے بہت سے لوگ متاثر ہونگے ان خیالات کا اظہار سابق امیدوار حلقہ این اے 82 راؤ طاہر مشرف نے کیا انہوں نے کہا کہ ڈینگی خطرناک مرض ہے گزشتہ سالوں کی نسبت اس سال شہر بھر میں ڈینگی سے بچاؤ کیلئے سپرے کا نہ کیا جانا بھی لمحہ فکریہ ہے راؤ طاہر مشرف نے کہا کہ جا بجا گندگی کے ڈھیر’ سیوریج کا پانی’ ڈینگی مچھر کی افزائش کی بہترین آماجگاہیں ہیں اگر فوری طور پر صفائی کا انتظام بہتر نہ کیا گیا اور سپرے نہ ہوا تو بہت سے لوگ ڈینگی کی وباء میں مبتلا ہوسکتے ہیں۔