میانوالی چشمہ پپلاں، ہرنولی ، چکوک اور نواح میں چینی کا بحران
میانوالی (نامہ نگار ،ڈسٹرکٹ رپورٹر)ملک بھر کی طرح میانوالی چشمہ پپلاں، ہرنولی ، چکوک اور نواح میں چینی کا بحران شدید ہو گیا اکثر بڑی چھوٹی دکانوں پر چینی نہیں مل رہی اور۔۔۔
جہاں موجود ہے وہاں دو سو روپے فی کلو سے بھی ریٹ کراس کر رہا ہے جس سے شہری پریشان ہیں یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ حکومت بڑے چھوٹے دکانداروں کو جی ایس ٹی ٹیکس نیٹ میں لانا چاہ رہی ہے اور ڈیلرز چھوٹے دکانداروں کو ایک دو بوری چینی دیتے ہیں جبکہ زیادہ مقدار میں دینے پر این ٹی این نمبرز طلب کرتے ہیں جس کی وجہ سے چھوٹے دکاندار بھی ٹیکس نیٹ میں خود بخود داخل ہوں گے شہریوں نے مطالبہ۔کیا ہے کہ اس سسٹم سے ہمیں نجات دلا کر چینی بحران کو ختم کریں اور سابقہ روٹین اوپن پالیسی پر ہر دکاندار کو وافر مقدار میں چینی دی جائے تاکہ ریٹ بھی کم ہو اور ذخیرہ اندوزی و بحران بھی کم ہو سکے ۔