اے ڈی سی جی کی زیر صدارت 14 اگست اور ٹری پلانٹیشن کے حوالے سے اجلاس
جوہرآباد (نمائندہ دنیا ) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل خوشاب ساجد منیر کلیار کی زیر صدارت کنٹرول روم میں 14اگست اور ٹری پلانٹیشن کے حوالے سے اجلاس منقعد ہوا۔۔۔
اجلاس میں سول ڈیفنس آفیسر مرید عباس بھٹہ، محکمہ زراعت ،ایجوکیشن، عشر زکو کمیٹی ،ڈسٹرکٹ فاریسٹ آفیسر ،انوائرمنٹ آفیسر ودیگر محکموں کے افسران اجلاس میں شریک ہوئے ڈسٹرکٹ فاریسٹ آفیسر امتیاز حسین صدیقی اور متعلقہ محکموں کے افسران نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر خوشاب ساجد منیر کلیار کو تفصیلی بریفنگ دی صدر اجلاس نے اجلاس میں موجود شرکا کو ہدایت کی کہ معرکہ حق اور 14اگست کے موقع پر بھر پور طریقے سے تیاری کی جائے ۔