محمد اشرف نے ڈی سی آفس کمپلیکس میں پودا لگاکر شجرکاری مہم کا آغاز کر دیا

محمد اشرف نے ڈی سی آفس کمپلیکس  میں پودا لگاکر شجرکاری مہم کا آغاز کر دیا

بھکر(ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر محمد اشرف نے ڈی سی آفس کمپلیکس میں یوم پاکستان 14 اگست کی مناسبت اور صاف ستھرا و سرسبز پاکستان مہم کے تحت پودا لگا کر مون سون شجرکاری مہم کا باقاعدہ آغاز کردیا ہے ۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر محمد اشرف نے کہا کہ درخت لگانا قومی فریضہ ہے ہمیں نہ صرف شجرکاری کرنی چاہیے ،اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عبد القدیراور ڈی ایف او محمد ثاقب اعوان بھی موجود تھے ۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ امسال جشن آزادی اور معرکہ حق کی شاندار فتح پر یوم آزادی کی تقریبات بھرپور انداز سے منائی جارہی ہیں شجر کاری مہم بھی یوم پاکستان کی تقریبات کا حصہ ہیں تمام شہری شجر کاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں