فوڈ اتھارٹی خوشاب کی جولائی کی کارکردگی کی رپورٹ جاری
جوہرآباد (نمائندہ دنیا ) ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی محمد عاصم جاوید کی ہدایات پر پنجاب فوڈ اتھارٹی خوشاب کی ماہِ جولائی 2025 کی کارکردگی کی رپورٹ جاری کر۔۔۔
دیرپورٹ کے مطابق فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ماہ جولائی میں 1882فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کی اور تفصیلی ہدایات پر مبنی 685 اصلاحاتی نوٹس جاری کیے گئے ۔ حفظان صحت کے اصولوں کی مسلسل خلاف ورزی کرنے پر 149فوڈ پوائنٹس کو مجموعی طور پر 13لاکھ 10 ہزار کے جرمانے عائد کئے گئے ۔ملاوٹی دودھ بنانے والے کارخانے پر چھاپہ مار کر تیار شدہ مضر صحت دودھ تلف کیا اور دودھ تیار کرنیوالا سامان تحویل میں لے کر مالکان کے خلاف مقدمہ درج کرائے گئے جبکہ03یونٹس کی اصلاحات کرنے تک پروڈکشن بندکئی گئی۔ معیاری دودھ کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے 169926لیٹر دودھ کا جدید مشین سے معائنہ کیا گیا اور 35 فوڈ سیمپلز حاصل کر کے برائے تجزیہ جدید لیبارٹری کو بھجوائے گئے ۔