11سالہ بچی سے زیادتی کرنیوالے اوباش کو عمرقید کی سزا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)عدالت نے زیادتی کے مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئے مجرم کو عمر قید اور 50 ہزار روپے جرمانہ اور ایک لاکھ روپے معاوضہ کا حکم سنا دیا۔
پولیس کے مطابق تھانہ ساجد شہیدکی حدود میں نوجوان نعمان نے دو سال قبل 11 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنا یا تھا جس پر پولیس تھانہ ساجد شہید نے حدود کا مقدمہ درج کر کے چالان عدالت میں پیش کر دیا جس پر فاضل عدالت نے مقدمہ کا فیصلہ سنا تے ہوئے ملزم نعمان کو عمر قید اور 50 ہزار روپے جرمانہ اور ایک لاکھ معاوضہ کی سزا کا حکم سنا دیا۔