الفضل ٹائون کا سیم نالہ علاقہ مکینوں کیلئے بڑا مسئلہ بن گیا
بھلوال(نمائندہ دنیا )الفضل ٹاون سے گزرنیوالا سیم نالہ مکینوں کیلئے عذاب بن گیا آبادی کے درمیان موجود یہ سیم نالہ آبی،فضائی آلودگی پھیلانے سمیت حادثات کی بڑی وجہ بھی بن چکا ہے۔
شہری نالے کے تعفن اورموذی جانوروں کے کاٹنے سے بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں تفصیل کے مطابق 7چک روڈ سیم نالہ جو الفضل ٹاون سے گزرتاہے گندگی کا ڈھیر بناہوا ہے آئے روزرکشہ موٹرسائیکل سواراس نالے میں گرے ہوتے ہیں آبادی کے ساتھ ہونے کی وجہ سے یہ سیم نالہ بیماریاں پھیلارہا ہے گندگی سے اٹھنے والی تعفن اوربدبو سے لوگوں کو سانس کا مسئلہ بن رہا ہے نالہ اوپن ہونے کی وجہ سے کئی بارمعصوم بچے بھی اس نالہ میں گرکر حادثہ کا شکارہوئے ہیں اہل علاقہ نے حکومت پنجاب سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اس سیم نالے کویاتو بند کردیا جائے یا پھر فوری طورپر آبادی والی جگہ سے کورکیا جائے تاکہ لوگ گندگی،بدبو،تعفن اوربیماریوں سے بچنے کے ساتھ ساتھ حادثات سے بھی بچ سکیں۔