جوڈو کراٹے میں گولڈ میڈل کرنے والوں کو ڈپٹی کمشنرز نے میڈلز،سرٹیفکیٹس دئیے
میانوالی (نامہ نگار )پنجاب سپورٹس بورڈ کے زیر اہتمام نیشنل ٹیم کی سلیکشن ٹرائلز میں سرگودھا ڈویژن کی سطح پر جوڈو کراٹے میں گولڈ میڈل حاصل کر کے نیشنل ٹیم میں سلیکٹ ہونے پر۔۔۔
ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ نے عبدالرحیم اور سفیر اللہ کو میڈلز اور تعریفی سرٹیفکیٹس سے نوازا۔ان کھلاڑیوں کا تعلق تحصیل پپلاں کے دا کیورئس گروپ آف سکولز اینڈ کالجز و کلب 15 ایم ایل تحصیل پپلا سے ہے ۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر میانوالی نے ادارہ کی تکنیکی بنیادوں پر پیشہ ورانہ تربیت پر پاک آرمی کمانڈوز سے کوچ، فضل الرحمن اور بچوں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی کی۔