پیپلو مہ وائر س کے خاتمہ کیلئے ویکسی نیشن مہم کا جائزہ اجلاس
میانوالی (نامہ نگار)حکو مت پنجاب کے ویژن کے مطابق پیپلو مہ وائر س (HPV) کے خاتمہ کے سلسلہ میں شروع ہو نیوالی ویکسی نیشن مہم کا جائزہ اجلاس ڈی سی آفس کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔
اجلاس کی صدارت ڈپٹی کمشنر خالد جاویدگورائیہ نے کی۔اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر محمد رفیق خان نیازی نے ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ دیتے ہو ئے بتایا کہ ہیو من پیپلو مہ وائرس (HPV) کے خلاف ضلع بھرکی 9سے 14سال کی عمر کی بچیوں کی ویکسی نیشن کا آغاز15 ستمبر سے کیا جارہا ہے جو کہ 27ستمبر تک جاری رہے گی۔انہوں نے بتایا کہ اس ویکسی نیشن کا بنیادی مقصد بڑھتے ہو ئے سروائیکل اور دیگر اقسام کے کیسز کے خاتمہ کو یقینی بنا نا ہے ۔سی ای او ہیلتھ نے بتایا کہ محکمہ صحت کی جا نب سے اس ویکسی نیشن مہم کیلئے تربیت یا فتہ ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے محکمہ صحت کے افسران کو ہدایت کی کہ اس مہم کی کا میابی کیلئے کمیو نٹی کو زیا دہ سے زیا دہ آگہی فراہم کی جا ئے تا کہ لوگ حکو متی اقدام سے نہ صرف مستفید ہو سکیں بلکہ ملک بھر سے ہیو من پیپلومہ وائرس کے خاتمہ کو بھی یقینی بنا یا جا سکے ۔