غیر رجسٹرڈ ادویات کی فروخت غیر قانونی :فہیم ضیا

غیر رجسٹرڈ ادویات کی فروخت  غیر قانونی :فہیم ضیا

شاہ پور(نمائندہ دنیا)غیر معیاری اورغیر رجسٹرڈ ادویات کی فروخت غیر قانونی ہے ۔خلاف ورز ی کے مرتکب میڈیکل مالکان کے خلاف بھر پور کارروائی کی جار ہی ہے ۔۔۔

ان خیالا ت اظہار ڈپٹی ڈرگ کنٹرولر فہیم ضیاء نے شاہ پور شہر و شاہ پور صدر میں میڈیکل سٹور ز کی چیکنگ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ فرائض کی تکمیل میں کسی قسم کی رکاوٹ دھمکیاں اوراوچھے ہتھکنڈوں سے نہیں ڈریں گے ۔شہریوں کو معیار ی اوررجسٹر ڈ ادویات کی فراہمی کو یقینی بنانا بھی ہماری ذمہ دار ی ہے سٹور مالکان اس حوالے سے تعاون کریں تاکہ عوام کو معیاری ادویات فراہم کی جا سکیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں