ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے بدنام زمانہ لیڈی منشیات فروش کو 11سال قید کی سزا سنا دی
جوہرآباد(نمائندہ دُنیا)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جوہرآبادنے بدنام زمانہ لیڈی منشیات فروش کنیز فاطمہ کو 11سال قید سخت اور۔۔
ڈیڑھ لاکھ روپے جرمانہ کی سزاا سنا دی، کنیز فاطمہ زوجہ آصف خان کو پولیس تھانہ خوشاب نے منشیات فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے بھاری مقدار میں منشیات بر آمد کی تھی ، ملزمہ کیخلاف نارکوٹکس کنٹرول ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے بعد از تفتیش چالان فاضل عدالت میں پیش کیا گیا تھا ۔