ڈپٹی کمشنر کا بہل چونگی پھاٹک کا دورہ ، صفائی انتظامات کا جائزہ لیا

 ڈپٹی کمشنر کا بہل چونگی پھاٹک کا دورہ ، صفائی انتظامات کا جائزہ لیا

بھکر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر محمد اشرف نے ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت جاری صفائی مہم کا جائزہ لینے کے لیے ریلوے اسٹیشن کے قریب بہل چونگی پھاٹک کا دورہ کیا۔۔

اس موقع پر ان کے ہمراہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ارشد وٹو اور اسسٹنٹ کمشنر مہتاب احمد خان بھی موجود تھے ۔ڈپٹی کمشنر نے صفائی کے معیار پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صفائی نصف ایمان ہے اور اس مہم کو کامیاب بنانے کے لیے ہر شہری کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے ۔ انہوں نے متعلقہ اداروں کو ہدایت دی کہ عوامی مقامات پر صفائی کو مستقل بنیادوں پر یقینی بنایا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں