14اگست کی تیاریاں ، ڈپٹی کمشنر خوشاب کا جو ہر آ باد کا دورہ
جوہرآباد(نمائندہ دُنیا)ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر نے 14اگست کی تیاریوں اور صفائی کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے جوہر آباد اور۔۔
خوشاب کا دورہ کیا اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل خوشاب ساجد منیر کلیار، اسسٹنٹ کمشنر خوشاب چودھر ی ضیااﷲ،ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ سہیل سکندر رانجھا، ڈسٹرکٹ فاریسٹ آفیسر امتیاز صدیقی اور دیگر افسران بھی ان کے ہمراہ تھے ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامرنے ماڈل بازار جوہر آباد کی انتظامیہ کو 14 اگست کی مناسبت سے بازار کو ڈیکو ریٹ کرنے ،سی ای او ایم سی جوہر آباد کو جہاز چوک فلائی اورز کو جھنڈے جھنڈیوں سے سجانے کے احکامات جاری کئے انہوں نے گندم گوداموں میں جاری تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا سرکٹ ہاوس کی حال ہی میں گرنے والی دیواروں کا جائزہ اور دوبارہ جلد تعمیر کرنے کی ہدایت کی۔