کوٹ مومن:کٹوتی کی شکایت پر ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا سپروائزر برطرف
کوٹ مومن (نمائندہ دنیا)سی ای او سرگودھا ویسٹ مینجمنٹ کمپنی رانا شاہد عمران نے تحصیل کوٹ مومن کا اچانک دورہ کیا۔۔
دورہ کے دوران انہوں نے یونین کونسل للیانی اربن، رورل اور معظم آباد کے مین روڈز، بازاروں اور گلی محلوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے صفائی کی صورتحال کا معائنہ کیا اور عوام سے \\\"ستھرا پنجاب\\\" ٹیم کی کارکردگی سے متعلق رائے لی۔عوام کی جانب سے ٹیم کی کارکردگی کو سراہا گیا، جس پر سی ای او نے صفائی کے نظام کو مزید بہتر بنانے کی ہدایات جاری کیں۔ دورانِ وزٹ رانا شاہد عمران نے ویسٹ مینجمنٹ کے ورکرز سے تنخواہوں سے متعلق دریافت کیا۔ اس دوران یہ انکشاف ہوا کہ ایک سپروائزر کی جانب سے تنخواہوں میں غیر قانونی کٹوتی کی جارہی ہے ، حالانکہ کنٹریکٹر کی جانب سے پوری تنخواہ ملازمین کے اکاؤنٹس میں منتقل کی گئی تھی۔شکایت کی تصدیق پر متعلقہ سپروائزر کو موقع پر ہی برطرف کر دیا گیا۔ اس اہم وزٹ کے موقع پر تحصیل منیجر مستنصر اقبال اور اسسٹنٹ منیجر محسن طارق بھی ان کے ہمراہ موجود تھے ۔ عوامی حلقوں نے سی ای او کے اس اقدام کو سراہا اور توقع ظاہر کی کہ صفائی و شفافیت کے اس عمل کو مزید مضبوط کیا جائے گا۔