کاغذ،کتابیں،کاپیاں مزید مہنگی،طلبا، والدین پریشان

کاغذ،کتابیں،کاپیاں مزید مہنگی،طلبا، والدین پریشان

سرگودھا (سٹاف رپورٹر)موجودہ حکومت کے دور میں کاغذ، کتابیں اور کاپیاں مزید مہنگی ہونے سے عوام کی قوتِ خرید بُری طرح متاثر ہو گئی ہے ۔۔

والدین بچوں کو تعلیم دلوانے کے بجائے محنت مزدوری پر لگانے پر مجبور ہو رہے ہیں۔مہنگائی اور بے روزگاری کے باعث جہاں گھریلو مسائل میں اضافہ ہو رہا ہے ، وہیں عام آدمی کیلئے اپنے بچوں کا مستقبل سنوارنا بھی انتہائی مشکل ہوتا جا رہا ہے ۔ رپورٹ کے مطابق، چھ ماہ قبل 100 روپے میں ملنے والی کاپی اب 200روپے میں دستیاب ہے ، جب کہ کتابوں اور دیگر تعلیمی اشیاء کی قیمتیں بھی دوگنی ہو چکی ہیں۔اس شدید اضافے نے والدین کی مالی مشکلات میں نمایاں اضافہ کر دیا ہے ۔ عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ حکومت کو تعلیمی اخراجات پر قابو پانے اور تعلیم کو عام آدمی کی دسترس میں لانے کے لیے فوری اقدامات کرنے چاہئیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں