بھیرہ انتظامیہ کی کوششوں کے باوجود چینی مہنگے داموں فروخت

 بھیرہ انتظامیہ کی کوششوں کے باوجود چینی مہنگے داموں فروخت

بھیرہ(نامہ نگار )عوام کو سرکاری نرخوں پر چینی کی فراہمی کے لیے انتظامیہ کی کوششوں کے باوجود گراں فروش منہ مانگے دام وصول کر رہے ہیں۔۔۔

 جب کہ شہر میں اسٹاکسٹوں نے چینی گوداموں سے غائب کر رکھی ہے ۔ذرائع کے مطابق بھیرہ شہر میں 50 کلو چینی کا تھیلا 9100 سے 9200 روپے تک فروخت ہو رہا ہے ، جو سرکاری نرخ سے کہیں زیادہ ہے ۔ چھوٹے دکانداروں کا کہنا ہے کہ جب ہم خود چینی مہنگے داموں خرید رہے ہیں تو اسے سرکاری نرخ پر فروخت کرنا ممکن نہیں۔ اسی وجہ سے متعدد دکانداروں نے چینی دکانوں سے ہٹا دی ہے ۔عوامی حلقوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر کے بڑے اسٹاکسٹوں کے خفیہ گوداموں پر کارروائی کی جائے اور وہاں سے چینی برآمد کر کے اسے مارکیٹ میں مناسب نرخوں پر فروخت کو یقینی بنایا جائے ، تاکہ عام شہری ریلیف حاصل کر سکیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں