ڈویلپمنٹ اتھارٹیز کو ختم کرکے ایجنسی بنانے کی تیاریاں شروع
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)حکومت پنجاب نے سرگودھا سمیت صوبہ بھر کی ڈویلپمنٹ اتھارٹیز کی کارکردگی بہتر بنانے افسران اور ملازمین کی کمی پر اتھا وٹیز کو ختم کرکے ایجنسی بنایا جارہا ہے۔۔۔
جس کا مقصد ان کارکردگی بہتر بناناہے ذرائع کے مطابق 2018 میں بننے والے ایس ڈی اے کو فعال کرنے کے لیے ماتحت ملازمین کو پروموشن دے کر اسسٹنٹ ڈائریکٹر کا چارج دیا گیا بعدازاں انہیں ڈپٹی ڈائریکٹرز کا اضافی چارج بھی دے دیا گیا اس وقت ڈائریکٹرز ڈپٹی ڈائریکٹرز، اسسٹنٹ ڈائریکٹرز سمیت تقریبا ایک سو کے قریب پوسٹیں خالی پڑی ہیں جس وجہ سے اتھارٹی کی کارکردگی متاثر ہورہی ہے جبکہ عرصہ دراز سے چیئرمین کی بھی نامزدگی التوا کا شکار چلی آرہی ہے ،جس پر حکومت کی طرف سے اس ڈیپارٹمنٹ کے سٹرکچر میں بھی تبدیلی متوقع ہے ۔