غزہ میں خوراک کی شدید قلت نے جسموں سے گوشت تک چھین لیا ،جاوید اقبال رضوی

غزہ میں خوراک کی شدید قلت نے جسموں  سے گوشت تک چھین لیا ،جاوید اقبال رضوی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) تحریک لبیک پاکستان کے سینئر رہنما جاوید اقبال رضوی نے کہا ہے کہ غزہ ہر روز بدترین منظر نامہ پیش کر رہا ہے۔۔۔

 اکتوبر 2023 سے اسرائیلی بمباری کا سلسلہ جاری ہے ، دوسری جانب بھوک سے ہونے والی اموات قحط اور انسانی تباہی، خوراک کی شدید قلت نے جسموں سے گوشت تک چھین لیا ہے ، علاج معالجہ کی سہولیات میسر نہیں ہیں، فلسطینی عوام پر ہونے والا ظلم نسل کشی، عالمی برادری، انسانی حقوق کی تنظیموں، اقوام متحدہ کے ادارے ، مسلمان حکمرانوں سمیت پوری انسانیت کے ضمیر پر ایک سوالیہ نشان ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں