واسا میں افسروں کی تعیناتیاں آخری مراحل میں داخل
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)واسا سرگودھا کے منیجنگ ڈائریکٹرعزیز اﷲ خان نے بتایا کہ واسا کو فعال کرنے کیلئے افسران اور ملازمین کی تعیناتیاں آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہیں۔۔۔
ایک دو روز میں دفتر فعال ہو جائے گا پانی کے ممکنہ بحران سے نمٹنے کیلئے حکومت کی ہدایت پر ترجیح اقدامات کیے جائیں گے پانی کابے دریغ استعمال کرنے والوں اور کوڑا کرکٹ گٹروں میں پھینکنے والوں کو بھاری جرمانہ کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ زمینی پانی کی بورنگ کرنے سے قبل واسا سے این او سی نہ لینے والوں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی بارشی پانی کی سٹوریج کے لئے کمپنی باغ میں سٹوریج ٹینک بنائے جائیں گے ۔