سوا ارب مسلمان مٹھی بھر اسلام دشمن عناصر کی سازشوں کا شکار ہیں، رائے منیر کھرل
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے سیکرٹری جنرل رائے منیر احمد کھرل نے کہا ہے کہ۔۔۔
اتحاد و اتفاق نہ ہونے کی وجہ سے سوا ارب مسلمان مٹھی بھر اسلام دشمن عناصر کی سازشوں کا شکار ہیں، اس وقت عالم کفر مسلم دشمنی میں ایک ہو چکا ہے اور وہ ہر طرح سے مسلمانوں کے مفادات کو نقصان پہنچانے پر تلا ہے ، جبکہ دوسری طرف مسلمان ممالک کے حکمران غفلت کا شکار ہیں، ہر پاکستانی کا دل فلسطینی بھائیوں کے ساتھ دھڑکتا ہے ، فلسطین کی موجودہ صورتحال پر گہری تشویش ہے ، مسلم امہ فلسطینی بھائیوں اور مسجد اقصیٰ کیلئے آواز اٹھائیں، فلسطینیوں کو بہت بے دردی سے شہید کیا جا رہا ہے ، جس کی کوئی مثال نہیں ملتی۔