انجمن صرافہ ایسوسی ایشن ،جیولرز کے منیجر کی گمشدگی پر اظہا ر تشویش

انجمن صرافہ ایسوسی ایشن ،جیولرز  کے منیجر کی گمشدگی پر اظہا ر تشویش

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)انجمن صرافہ ایسوسی ایشن کا اجلاس زیر صدارت سرپرست اعلی متین احمد قریشی منعقد ہوا۔۔۔

 جس میں ایسوسی ایشن کے عہدے داران اور ممبران کی کثیر تعداد نے شرکت کی اس موقع پر جنرل سیکٹری محمد اسلام نے صرافہ بازار کے ایک جیولرز کے منیجر کے لاپتہ ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تین دن گزر چکے ہیں لاپتہ ہونے والے شاہد نامی منیجر کا تاحال کوئی پتہ نہیں چلا پولیس کہتی ہے کہ ہم مصروف تفتیش ہیں مگر گھر والے شاہد کے لاپتہ ہونے پر پریشان ہیں جبکہ تاجروں میں بھی تشویش پائی جاتی ہے شرکاء نے ڈی آئی جی سرگودھا ،ایس ایس پی سرگودھا سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں