ایم سی حدود میں کھلے مین ہولز پر ڈھکن رکھنے کا کام جاری

 ایم سی حدود میں کھلے مین ہولز  پر ڈھکن رکھنے کا کام جاری

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)کمشنر سرگودہا ڈویژن و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن کی ہدایت پر ایم سی حدود میں کھلے مین ہولز پر ڈھکن رکھنے کا کام تیزی سے جاری ہے۔

چیف آفیسر ایم سی ماجد بن احمد نے بتایا کہ سروے میں نشاندہی کیے گئے ایک ہزار کھلے مین ہولز میں سے گزشتہ ماہ 8 سو پر ڈھکن لگا دیے جبکہ رواں ماہ مزید 2 سو کھلے مین ہولز کی بحالی کا کام تکمیل کے مراحل میں ہے  انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کے حکم پر شہریوں کی قیمتی جانوں کے تحفظ اور حادثات کی روک تھام کیلئے کھلے مین ہولز کور کرنیکا کام ایک ہفتے میں مکمل کر لیا جائیگا۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ کھلے مین ہولز کی اطلاع دیں تاکہ بروقت کاروائی ممکن بنائی جا سکے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں