فروٹ ریڑھیوں کی پکڑ دھکڑ،دیہاڑی دار مالی مشکلات کا شکار

 فروٹ ریڑھیوں کی پکڑ دھکڑ،دیہاڑی دار مالی مشکلات کا شکار

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)انتظامیہ کی جانب سے بازاروں سے فروٹ ریڑھیوں کے خلاف کاروائی سے دیہاڑی دار طبقہ شدید مالی مشکلات کا شکار ہو کررہ گیا ہے۔۔۔

 ذرائع کے مطابق بلدیہ سرگودھا نے گزشتہ ایک ماہ کے دوران کاروائی کرتے ہوئے تین سو سے زئد ریڑھیوں کو پکڑ کر دفتر بلدیہ اور انکروچمنٹ برانچ میں بند کر رکھا ہے جو واپس نہیں کیں جا رہیں، ریڑھی بان کمشنر، ڈپٹی کمشنر اور بلدیہ کے دفاتر می کاک بال بن کر رہ گئے ہیں اور بے روزگارہونے کی وجہ سے ان کے گھریلو معاملات انتہائی ابتر ہو چکے ہیں کئی ریڑھی با ن تو بھیک مانگ کر گزار ہ کرنے پر مجبور ہیں، گزشتہ رو ز انہوں نے بلدیہ آفس کے باہر احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ انتظامیہ کی غریب کش پالیسی کی وجہ سے ہمارے خاندان بھوک کا شکار ہونے لگے ہیں، کم از کم ریڑھیاں واپس کی جائیں تاکہ وہ کسی اور مناسب جگہ پر ریڑھی لگا کر اپنے کنبے کا پیٹ بھر سکیں، کوئی افسر ہماری نہیں سن رہا، مختلف مقامات پر ریڑھی بازار لگانے کا کہہ کر ہمارے لئے مشکلات کو روزبار روز بڑھایا جا رہا ہے انہوں نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کو فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں