میونسپل کمیٹی دفتر کے لان میں پرچم کشائی کی ایک پر وقار تقریب
سلانوالی(نمائندہ دنیا ) حکومتی ہدایات پر سلانوالی میں پاکستان کے 78ویں یوم جشن آزادی کی تقریبات کا آغاز کر دیا گیا۔۔۔
گزشتہ روز میونسپل کمیٹی دفتر کے لان میں پرچم کشائی کی ایک پر وقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں سلانوالی کے سرکاری و نیم سرکاری اداروں کے سربراہان اہلکاروں کے علاوہ شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی سلانوالی چوہدری محمد اکمل نے پرچم کشائی کی اور تقریب کے شرکاء نے پاکستان کی سلامتی اور استحکام کے لیے دعا کی۔