گھر کے تالے توڑ کر طلائی زیورات چوری کر لئے ،مقدمات درج
شاہ پور (نمائندہ دنیا ) قریبی قصبہ بونگہ جھمٹ میں نامعلوم چوروں نے دن دیہاڑے تالے توڑ کر محمد تنویر کے گھر سے طلائی زیورات چوری کرلئے۔
پولیس تھانہ شاہ پور نے تنویر کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرلیا ہے ، تنویر نے رپورٹ درج کرائی کہ وہ اپنے اہل خانہ کے ہمراہ سسرال گیا ہوا تھا جب واپس آیا تو دیکھا کہ گھر کے تالے ٹوٹے ہوئے اور طلائی زیورات انگوٹھیاں ، کانٹے وغیرہ مالیتی پانچ لاکھ روپے اور ایک لاکھ سترہزار روپے موجود نہ تھے ۔