میلے والی میں دریائی کٹاؤ سے تباہی،سینکڑوں گھر دریا برد

 میلے والی میں دریائی کٹاؤ سے تباہی،سینکڑوں گھر دریا برد

کندیاں(نماِنندہ دنیا ) موضع میلے والی میں دریائی کٹاؤ نے تباہی مچا دی سینکڑوں گھر دریا برد ،سینکڑوں افراد بے گھر ہو گئے علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ۔۔۔

 کوئی پرسان حال نہیں متاثرین در بدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں متاثرین کا کہنا ہے کہ ڈپٹی کمشنر میانوالی خالد جاوید گورائیہ آور اسسٹنٹ کمشنر پپلاں ظفر اقبال سے درخواست کرتے ہیں کہ جو لوگ دریائی کٹاؤ سے متاثر ہوئے ہیں اور ان کے گھر دریا برد ہو گئے ہیں انہیں فی خاندان 1 لاکھ روپے مالی امداد فراہم کی جائے اور متاثرین کو ٹینٹس اور راشن فراہمی بھی یقینی بنائی جائے متاثرین جہاں اپنے قیمتی گھروں سے محروم ہو گئے ہیں وہیں قیمتی زمینیں بھی دریا کی نذر ہو گئی ہیں علاقہ مکینوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ دریائی کٹاؤ سے محفوظ رکھنے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں تاکہ مزید آبادیاں دریائی کٹاؤ سے محفوظ ہو سکیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں