مسائل کے حل کیلئے اسلام کا معاشی نظام اپنایا جائے ،اویس قاسم تلہ
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)ضلعی امیر جماعت اسلامی اویس قاسم تلہ نے کہا ہے کہ مسائل کے حل کیلئے اسلام کا معاشی نظام اپنایا جائے۔۔۔
اسلام سود، استحصال، ذخیرہ اندوزی کی سختی سے ممانعت کرتا ہے ، اگر اسلام کے مکمل معاشی اصول نافذ کیے جائیں تو غربت اور مہنگائی اور بیروزگاری جیسے مسائل پر قابو پایا جا سکتا ہے ، اسلام ایک آفاقی دین ہے ، اس کی تعلیمات اور احکامات ہر دور کیلئے قابل عمل ہیں، دین اسلام نے سود کو اﷲ تعالیٰ سے اور اس کے رسول ؐ سے جنگ کے مترادف قرار دیا ہے ۔