وزیر اعلیٰ پنجاب موٹر سائیکل سواروں کے جرمانوں میں کمی کا اعلان کریں، مدبر احمد خان

وزیر اعلیٰ پنجاب موٹر سائیکل  سواروں کے جرمانوں میں کمی  کا اعلان کریں، مدبر احمد خان

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)خاتم النبیین ہارٹ سینٹر کے جنرل سیکرٹری مدبر احمد خان نے کہا کہ مہنگائی کے اس دور میں جہاں غریب کے لیے بجلی گیس آٹا چینی گھی دالیں اور راشن خریدنا مشکل ہے۔۔۔

 وہاں پر موٹر سائیکل کیلئے پٹرول خریدنا بھی جوئے شیر لانے کے مترادف ہے ان حالات میں ایک غریب موٹر سائیکل سوار کا 2ہزار روپے چالان ظلم نہیں تو اور کیا ہے مدبر احمد خان نے وزیراعلی سے استدعا کی ہے کہ وہ اس پر توجہ دیں اور فوری طور پر موٹر سائیکل سواروں کے جرمانوں میں کمی کا اعلان کرے کیونکہ ایک غریب کیلئے موٹر سائیکل ہی اس کا اثاثہ ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں