نامعلوم شخص چھپٹا مار کر یونیورسٹی طالب علم کا سٹوڈنٹ کارڈ اور نقدی چھین کر فرار
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)نامعلوم شخص چھپٹا مار کر یونیورسٹی طالب علم کا سٹوڈنٹ کارڈ اور نقدی چھین کر رفوچکر ہو گیا۔۔۔
یونیورسٹی آف سرگودھا کے طالب علم عدنان سے یونیورسٹی کے کچھ فاصلے پر ایک نامعلوم شخص نے چھپٹا مار کر سٹوڈنٹ کارڈ اور نقدی چھین لی اورملحقہ گلیوں میں غائب ہو گیا، متاثرہ طالب علم کی اطلاع پر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔