ذکاء اﷲپولیس لائن میں یادگارِ شہداء پر سلامی دینے کی تقریب

ذکاء اﷲپولیس لائن میں یادگارِ شہداء پر سلامی دینے کی تقریب

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)یوم شہداء پولیس کے موقع پر ذکاء اﷲ پولیس لائن میں یادگارِ شہداء پر سلامی دینے کی تقریب اور شہداء کے ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی اور دعا کا اہتمام کیا گیا۔۔۔

آر پی او سرگودھا محمد شہزاد آصف خان اور ڈی پی او سرگودھا محمد صہیب اشرف نے یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی، پولیس کے چاق و چوبند دستے نے پولیس شہداء کو سلامی دی، اس موقع پر پولیس افسران، اہلکاروں، اور شہداء کے اہلِ خانہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شرکاء نے قرآن خوانی میں حصہ لیا ، شہداء کے درجات کی بلندی اور ملک و قوم کی سلامتی کے لیے دعا کی ، اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ شہداء کی قربانیاں ہمارے لیے مشعل راہ ہیں، اور محکمہ پولیس ان کے خاندانوں کے ساتھ ہر قدم پر کھڑا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں