جشن آزادی منانیکی تیاریوں کے حوالے سے جائز ہ اجلاس
بھکر (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر محمد اشرف کی زیر صدارت یومِ آزادی 14 اگست کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ضلعی سطح پر جاری تیاریوں۔۔۔
اور شہر بھر میں پرچموں و دیگر قومی سجاوٹ سے متعلق انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ارشد وٹو، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عبد القدیر، اسسٹنٹ کمشنر مہتاب احمد خان سمیت تمام ضلعی محکموں کے سربراہان نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 14 اگست کو یومِ آزادی کو شایانِ شان طریقے سے منایا جائے گا اور اس حوالے سے تمام سرکاری عمارات، چوکوں اور اہم مقامات کو قومی پرچموں، جھنڈیوں اور برقی قمقموں سے مزین کیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ یومِ آزادی کی تقریبات کے دوران سکیورٹی، صفائی، ٹریفک اور دیگر انتظامی امور کو بہترین طریقے سے ترتیب دیا جائے گا تاکہ شہریوں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ ہو۔