میانوالی میں الیکٹرک بس سروس کے انتظامات کا جائزہ اجلاس
میانوالی (نامہ نگار)وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے فلاحی اقدام کے تحت میانوالی میں الیکٹرک بس سروس کی فراہمی کے سلسلے میں انتظامات کا جائزہ اجلاس ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔
اجلاس کی صدارت ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ نے کی۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل و سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی سلمان احمد لون، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ شعیب رضا خان، ایکسئین بلڈنگز اعظم غفور، سی او میونسپل کمیٹی ملک ساجد محمود اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔