یومِ شہداء پولیس پر یونیورسٹی آف سرگودھا میں خصوصی تقریب
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)یومِ شہداء پولیس کے موقع پر یونیورسٹی آف سرگودھا میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔۔۔
جس میں آر پی او محمد شہزاد آصف خان، کمشنر جہانزیب اعوان، ڈی پی او سرگودھا محمد صہیب اشرف، ممبر قومی اسمبلی ذوالفقار بھٹی اور ممبران صوبائی اسمبلی اکرم ساہی و صفدر ساہی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی، جبکہ شہداء کے لواحقین، پولیس افسران، جوانوں، سول سوسائٹی اور میڈیا نمائندگان کی کثیر تعداد بھی شریک تھی، تقریب کا آغاز تلاوتِ کلام پاک اور نعتِ رسول مقبول ؐ سے کیا گیا۔ بچوں نے شہداء کی یاد میں تقاریر، ملی نغمے اور خصوصی نظمیں پیش کیں جنہوں نے شرکاء کے دل جیت لیے ۔ تقریب کے اختتام پر شہداء کی فیملیز کو تحائف بھی پیش کیے گئے ۔