حد بندیاں نہ ہونے سے محکمہ جنگلات کی ہزاروں ایکڑ اراضی پر قبضے

 حد بندیاں نہ ہونے سے محکمہ جنگلات کی ہزاروں ایکڑ اراضی پر قبضے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)سرگودھا زون کے بیشتر مقامات پرحد بندیوں کے معاملات طوالت اختیار کرنے کے باعث محکمہ جنگلات کی ہزاروں ایکڑ اراضی جہاں قبضہ مافیا سے واگزار نہ کروائی جا سکی۔۔۔

وہاں اس سلسلہ میں اداروں کے مابین جاری کشمکش کے باعث مسلسل التواء کا شکار ہو کر معاملہ فائلوں میں دب کر رہ گیا ہے ،ذرائع کے مطابق سرگودھا کی لگ بھگ تمام تحصیلوں اور دیگر اضلاع کے مختلف علاقوں میں ہزاروں ایکڑ اراضی گزشتہ کئی سالوں سے ناجائز قابضین کے زیر تسلط چلی آ رہی ہے ، ان میں بیشتر علاقوں میں حکومت کی جانب سے محکمہ جنگلات کے سپرد کی گئی اراضی باضابطہ طور پر محکمہ کے نام منتقل نہیں ہو سکی جبکہ حد بندیوں کے درجنوں کیسز اس حوالے سے مختلف فورم پر چل رہے ہیں،قابل توجہ امر یہ ہے کہ اس دورانیہ میں اب تک محکموں میں کاغذی کاروائی اورتاخیر کے حوالے سے ایک دوسرے پر ذمہ داری عائد کرنے کی روش نے معاملات انتہائی گھمبیر بنا دیئے ہیں جس فائدہ قبضہ مافیا جبکہ حکومتی خزانے کو خطیر نقصان پہنچ رہا ہے ،جنگلات حکام کا کہنا ہے کہ اکثر جگہوں پر کئی سالوں سے محکمہ ریونیو کی مبینہ ملی بھگت سے پرائیویٹ افراد کے قبضے ہیں،احکامات کے باوجود محکمہ مال افسران ان جگہون کی آج تک حد بندی نہیں کر سکے ، افرادی قوت نہ ہونے اور محکمہ مال کی مسلسل عدم توجہی کے باعث مسئلہ جوں کا توں ہے ، دوسری جانب محکمہ ما ل حکام قبضے کروانے کے حوالے سے محکمہ جنگلات کو مورد الزام ٹھہراتے ہیں،اس طرح دونوں کے مابین کشمکش سے یہ معاملہ دب کر رہ گیا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں