شہنشاہ تعمیرات کا لقب پانے والے چو دھری انور علی چیمہ کی نویں برسی پر دعائیہ تقریبات

شہنشاہ تعمیرات کا لقب پانے  والے چو دھری انور علی چیمہ کی  نویں برسی پر دعائیہ تقریبات

سلانوالی(نمائندہ دنیا )شہنشاہ تعمیرات کا لقب پانے والے سرگودھا کے معروف بزرگ سیاستدان چو دھری انور علی چیمہ کی نویں برسی پر متعدد مقامات پر ۔۔

ان کے چاہنے والوں نے تقریبات کا اہتمام کیا اور مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی، انہوں نے اپنے ادوار میں اپنے حلقہ انتخاب سلانوالی کے علاوہ سرگودھا شہر میں اربوں روپے کے ترقیاتی کام کرائے ، بوائز و گرلز کالج، مڈل، ہائی اور پرائمری سکولز، ہسپتال، ڈسپنسریاں، حیوانات کے بے شمار ہسپتال، گاؤں گاؤں ڈیرہ جات تک بجلی کی فراہمی، ہزاروں بے روزگار افراد کو ملازمت دلوائی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں