ضلع خوشاب کو فراہم کی جانیوالی12الیکٹرک بسوں کے روٹس کا تعین نہ ہوسکا
جوہرآباد(نمائندہ دُنیا )ضلع خوشاب میں سڑکوں اور شاہراؤں کی خستہ حالی وزیر اعلیٰ کے وژن کے تحت عوام لناس کو سستی اور۔۔
پر آسائش سفری سہولیات کی فراہمی کیلئے ضلع خوشاب کو فراہم کی جانیوالی12الیکٹرک بسوں کے روٹس کا تعین نہ ہوسکا، روڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی جانب سے ابھی تک صرف خوشاب تا قائد آباد ایک روٹ اناونس کیا گیا اور اس کے بھی صرف تین سٹاپ ہوں گے ، جوہر آباد نور پور تھل خوشاب کٹھہ سگھرال ، خوشاب نوشہرہ ، خوشاب گروٹ اور جوہر آباد چکوک روٹس کی سڑکیں اس حالت میں نہیں کہ ان پر بسوں کو چلایا جا سکے ۔