موچھ پائی خیل لنک روڈ پر آوارہ کتوں کی بھر مار ،بچے ،خواتین پریشان
موچھ (نمائندہ دنیا)موچھ پائی خیل لنک روڈ پر آوارہ کتوں کی بھر مار ہوگئی یہ آوارہ دن رات مصروف سڑک سے ۔۔
گزرنے والے مسافروں پر پل پڑتے ہیں آوارہ کتوں کی کاٹنے اور بھوکنے کی وجہ سے ہزاروں کی تعداد میں مسافر بچے اور خواتین پریشان ہیں عوامی سماجی حلقوں نے ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو اسٹاک میانوالی اور سی ای او ہیلتھ میانوالی سے پُرزور مطالبہ کیا موچھ شہر اور محلہ درگاہی خیل کے پائی خیل لنک روڈ کے آوارہ کتوں کو فوری طور پر تلف کر کے عوامی اضطراب کو دور کیا جائے ۔