جناح ،کچی آبادیوں کا ریکارڈ غائب ،مالکانہ حقوق زیر التوا ء

جناح ،کچی آبادیوں کا ریکارڈ غائب ،مالکانہ حقوق زیر التوا ء

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)سرگودھا کے مختلف مقامات پر جناح اور کچی آبادیوں کے نام سے قائم ہونیوالی کالونیوں کے اصل ریکارڈ کا ایک بڑا حصہ اسسٹنٹ کمشنر دفاتر کے متعلقہ شعبوں سے غائب ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔۔

ذرائع کے مطابق ریکار غائب ہونے کا یہ سلسلہ کئی سالوں سے جاری ہے یہی وجہ کہ مالکانہ حقوق کی سینکڑوں درخواستیں التواء کا شکار ہونے کے ساتھ ساتھ سائلین کی ایک بڑی تعداد ذلیل وخوار ہو کر رہ گئی جبکہ حکومت کی جانب سے کچی و جناح آبادیوں کے الاٹیوں کو مالکانہ حقوق دینے کی گائیڈ لائن پر عملدرآمد بھی مسلسل التواء کا شکار ہے ، جس پرایک سال قبل یہ معاملہ ضلعی انتظامیہ کی ایک اہم میٹنگ میں زیر بحث آنے کے بعد متعلقہ ریکارڈ ٹریس کرنے اور ذمہ داروں کے تعین کیلئے ایک کمیٹی بھی تشکیل دیدی گئی تھی ،مگر متعلقہ شعبوں میں تعینات بااثر ملازمین کے آگے کمیٹی کی ایک نہ چل سکی اور معاملات جوں کے توں چلے آ رہے ہیں، اور مالکانہ حقوق کے حصول کیلئے دی گئی درخواستوں پر بھی عملدرآمد ٹھپ ہو کر رہ گیا ہے ، سینکڑوں درخواست گزاردفاتر میں کاک بال بنے ہوئے ہیں جن کا کہنا کہ کچی و جناح آبادیوں کے معاملات کئی سالوں سے اسی طرح چل رہے ہیں ،جس کی وجہ سے غائب شدہ ریکارڈ ٹریس ایبل نہیں،سابقہ حکومتوں اور ہر آنیوالے ڈویژنل و ضلعی افسران کیساتھ ساتھ صوبائی حکام سے بھی رجوع کر چکے ہیں، مگرنچلی سطح پر مسلسل لعت و لعل سے کام لیا جا رہا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں