مزدور بن کر پانی بھرنے کیلئے آنیوالے ڈکیتی کر کے فرار
میانوالی (نامہ نگار ) گیلانی ٹاؤن بالمقابل یونیورسٹی آف میانوالی میں مزدور بن کر پانی بھرنے آلے والے ڈکیتی کر کے فرار ہو گئے۔۔۔
عبدالرزاق جو کہ ذاتی مکان میں رہائش پذیر ہے کے گھر گزشتہ روز دن دیہاڑے قریب ساڑھے 12 بجے دن 2 نامعلوم مسلح افراد موٹر سائیکل پر آئے اور دستک دیکر کہا کہ ہم مزدور ہیں اور آپ لوگ ہمیں کولر میں پانی ڈال دیں ، مدعی کی اہلیہ نے جیسے ہی دروازہ کھولا تو دونوں زبردستی گھر میں داخل ہو گئے اور پسٹل تان لیا اور بیوی و بچوں کو برآمدے میں بند کر دیا اور تلاشی شروع کر دی ۔ کچھ نہ ملنے پر موبائل فون مالیتی 15 ہزار روپے اور ایک عدد شناختی کارڈ لے اڑے ۔مقامی پولیس نے موقع پر پہنچ قانونی کاروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج رجسٹر کر لیا ہے اس وقوعے پر مقامی میانوالی کے شہری حلقوں میں اس طرح کی واردات سے سخت تشویش پیدا ہو گئی ہے ۔