منشیات فروش گرفتار، 560 گرام چرس برآمد، مقدمہ درج
میانوالی (نامہ نگار ،ڈسٹرکٹ رپورٹر)تھانہ موسیٰ خیل پولیس کی کاروائی، منشیات فروش گرفتار، 560 گرام چرس برآمد۔۔۔
مقدمہ درج ڈی پی او میانوالی کیپٹن ریٹائرڈ رائے محمد اجمل کی ہدایات پر منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ موسیٰ خیل سب انسپکٹر ساجد خان اور انکی ٹیم نے دوران چیکنگ نوید حیات سے 560 گرام چرس برآمد کی۔ملزم کو گرفتار کرکے تھانہ موسیٰ خیل میں مقدمہ درج کر لیا ہے ۔