4 ملزم گرفتار، 3 کلو 700 گرام چرس، 40 لٹر شراب برآمد
میانوالی (نامہ نگار ،ڈسٹرکٹ رپورٹر)تھانہ صدر پولیس کی کاروائی، 4 منشیات فروش گرفتار، 3 کلو 700 گرام چرس، 40 لیٹر شراب برآمد۔۔۔
مقدمات درج ڈی پی او میانوالی کیپٹن ریٹائرڈ رائے محمد اجمل کی ہدایات پر منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے تھانہ صدر نے دوران چیکنگ شفاء اللہ ولد امیر عبداللہ سکنہ وتہ خیل سے 2200 گرام چرس، ناصر حمید ولد حمید اللہ سکنہ شہباز خیل سے 1500 گرام چرس، عارف حمید ولد روشن خان سکنہ وتہ خیل سے 20 لیٹر شراب، عظمت علی ولد اول سعادت سکنہ ضلع کرک سے 20 لیٹر شراب برآمد کی۔چاروں ملزمان کو گرفتار کرکے تھانہ صدر میں الگ الگ مقدمات درج کر لیے ۔ڈی پی او میانوالی کیپٹن ریٹائرڈ رائے محمد اجمل نے اس کاروائی پر پوری ٹیم کو شاباش دی ہے ۔