شاہ پور میں چوری کی وارداتیں ،لاکھوں کا سامان غائب
شاہ پور (نمائندہ دنیا ) شاہ پور میں چوری کی وارداتیں مسلسل جاری ہیں۔ قصبہ نواب پور میں عبدالستار کے ڈیرے سے 17 عدد ٹی آر مالیتی 2 لاکھ روپے چوری ہو گئے ۔
شاہ پور کے قریبی قصبہ جھگیاں سیداں میں ذوالفقار شاہ کے تین موبائل فون اور محمد علی شاہ کے ڈیرے سے 1 لاکھ 50 ہزار روپے مالیت کی ویہڑی چوری ہو گئی۔ پولیس نے مختلف وارداتوں کے مقدمات درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔