21 لاکھ روپے کی سرکاری لکڑی چوری پر مقدمہ درج
میانوالی (نامہ نگار ) تھانہ پائی خیل کے پہاڑی علاقے میں ٹھیکیداران کی طرف سے غیر قانونی21 لاکھ روپے کی سرکاری لکڑی چوری پر مقدمہ درج ٹریکٹر ٹرالی قبضے میں کر لی گئی معلوم ہوا ہے کہ۔۔۔
پائی خیل کے پہاڑی علاقے میں یہاں محکمہ جنگلات کی سرکاری لکڑی درختان پھلائی کاٹ کر چوری کر کے لے جانے کی کوشش کی گئی معلوم ہوا ہے کہ محکمہ جنگلات میانوالی بلاک پائی خیل کے گارڈ کو اطلاع ملی کہ پہاڑی ایریا میں یہاں ٹھیکیداران لکڑی امیر گل ، راز خان ، نقیب اللہ ، حبیب اللہ ، غلام محمد ، عامر رسول ، نواز خان اور شوکت ہمراہ مزید دس بارہ افراد جنگل کی لکڑی آراء پیٹر سے کاٹ کر چوری کر رہے تھے ۔بلاک آفیسر نذیر احمد خان اور گارڈ وسیم گل خان پر مشتمل ریڈنگ پارٹی موقعہ پر پہنچی تو ملزمان ٹریکٹر ٹرالی پر لکڑی لوڈ کرتے ہوئے موقعہ سے فرار ہو گئے اور لکڑی و ٹریکٹر ٹرالی بھی پیچھے چھوڑ گئے ،تھانہ پائی خیل نے مقدمہ درج کر لیا ہے ۔