شاہ پور: بکھر بار میں تلخ کلامی پر فائرنگ، زمیندار زخمی

شاہ پور: بکھر بار میں تلخ  کلامی پر فائرنگ، زمیندار زخمی

شاہ پور (نمائندہ دنیا )قریبی قصبہ بکھر بار میں معمولی تلخ کلامی کا بدلہ لینے کیلئے مسلح افراد نے زمیندار ظفر ولد بہادر عباس کے ڈیرے پر دھاوا بول دیا اور اندھا دھند فائرنگ کر دی۔

گولیاں لگنے سے ظفر شدید زخمی ہو گیا جسے فوری طور پر ریسکیو کے عملے نے شاہ پور ہسپتال منتقل کیا۔ پولیس تھانہ شاہ پور نے مضروب کے بھائی اظہر بکھر کی مدعیت میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں