علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں داخلہ آگاہی مہم کیلئے کوٹ مومن میں خصوصی کیمپ

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں داخلہ آگاہی  مہم کیلئے کوٹ مومن میں خصوصی کیمپ

کوٹ مومن (نمائندہ دنیا ) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اسلام آباد کے زیر اہتمام کوٹ مومن میں داخلہ آگاہی مہم کے سلسلے میں ایک خصوصی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔۔۔

جس میں میٹرک سے لے کر بی ایس، ایم فل اور پی ایچ ڈی سطح تک کے مختلف تعلیمی پروگرامز سے متعلق آگاہی فراہم کی گئی۔اس کیمپ میں تحصیل کوٹ مومن کے فوکل پرسن جناب رانا ظفر اقبال، رانا ناصر اور یونیورسٹی کے دیگر عملے نے بھرپور شرکت کی۔ انہوں نے عوام کو داخلہ کے طریقہ کار، دستیاب تعلیمی سہولیات اور مقررہ آخری تاریخ سے متعلق تفصیلی معلومات فراہم کیں۔رانا ظفر اقبال نے کہا کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی پاکستان کا صفِ اول کا فاصلاتی تعلیمی ادارہ ہے ، جو گھر بیٹھے تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند طلبہ، ملازمین اور خواتین کے لیے بہترین مواقع فراہم کرتا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں