خالد گورائیہ کی زیر صدارت چینی کی فراہمی،قیمتوں کا جائزہ اجلاس

خالد گورائیہ کی زیر صدارت چینی کی فراہمی،قیمتوں کا جائزہ اجلاس

میانوالی (نامہ نگار )ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ کی زیر صدارت چینی کی فراہمی، رسد و طلب اور قیمتوں کا جائزہ اجلاس ڈی سی آفس کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سلمان احمد لون، ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹری رضوان اکر م ڈار، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایگریکلچر اکنامک مارکیٹنگ محمد منیر،ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر شہباز سپرا، نے شرکت کی۔اجلاس میں چینی کی سپلائی چین کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے ڈسٹرکٹ فوڈکنٹرولر اور دیگر متعلقہ افسران کو چینی کی سپلائی کی باقاعدگی سے مانیٹرنگ، ایکس ملز ریٹ اور مارکیٹ میں سرکاری نرخوں پر فروخت پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ انھوں نے مزید کہا کہ اس امر کو یقینی بنایا جائے کہ مارکیٹ میں چینی کی کسی قسم کی قلت نہ ہونے پائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں