قصابوں کے گھر گھر مذبح خانے ، ٹھیکیداروں کی سلاٹر ہاؤس فیس نیلامی میں عدم دلچسپی

قصابوں کے گھر گھر مذبح خانے ، ٹھیکیداروں کی سلاٹر ہاؤس فیس نیلامی میں عدم دلچسپی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)بد انتظامی کے باعث شہر کے متعدد علاقوں میں قصابوں نے گھر گھر نجی مذبح خا نے بنا لئے ہیں جس پر ٹھیکیداروں نے ٹھیکہ فیس سلاٹر ہاؤس کی نیلامی میں عدم دلچسپی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حصہ نہیں لیا ٹھیکیداروں کا کہنا ہے کہ۔۔۔

 ویٹرنری ڈاکٹر اور عملہ کی مبینہ ملی بھگت سے قصابوں نے گھر گھر نجی سلاٹر ہاؤس بنا رکھے ہیں جس سے وصولی نہ ہونے کے برابر ہوتی ہے ،ذرائع سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ شہر کے علاوہ ضلع کی دیگر تحصیلوں میں بھی زیادہ تر قصاب مبینہ طور پر بیمار اور لاغر جانور اپنے دوکانوں یا مقرر کردہ پوائنٹس پر ذبحہ کرتے ہیں کیونکہ سلاٹر ہاؤس میں لے جانے پر ایسے جانوروں پر فیس کے علاقہ زیادہ اخراجات ہو جاتے ہیں،ضلع کے کسی بھی علاقے میں بیمار یالاغر جانور کی اطلاع فوری ان تک پہنچ جاتی ہے ، سلاٹر ہاؤسز میں بھی دوردراز سے لاغر مویشی لا کر مبینہ ساز باز کر کے پاس کروائے جاتے ہیں جبکہ مسترد کئے گئے مویشیوں کو نجی مذبحہ خانوں میں بھجوادیا جاتا ہے ،اور گوشت بھی لائیوسٹاک کی مہریں لگا کرنہ صرف سرگودھا کے مختلف علاقوں بلکہ راولپنڈی ،اسلام آباد کے ہوٹلوں میں بھی بھجوا یا جاتا ہے ، کمشنر سرگودھا نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کو فوری طور پر کاروائی کر نے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں ،ایسے قصابوں کو گیارہ گنا جرمانہ کرنے اور ان کے خلاف قانونی کاروائی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں