مٹیلہ روڈ پر قبرستان کی زمین قبضہ گروپ سے واگزار کروا لی گئی

مٹیلہ روڈ پر قبرستان کی زمین قبضہ گروپ سے واگزار کروا لی گئی

کوٹ مومن (نمائندہ دنیا )اسسٹنٹ کمشنر کوٹ مومن، فیصل شہزاد چیمہ نے مٹیلہ روڈ پر واقع قبرستان کی زمین پر قابض عناصر کے خلاف فوری اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے سرکاری زمین کو واگزار کروا لیا۔

یہ زمین قبرستان کی جنازہ گاہ کے لیے مختص تھی، جسے قبضہ گروپ نے غیر قانونی طور پر اپنے قبضے میں لے رکھا تھا۔ اسسٹنٹ کمشنر کوٹ مومن کی نگرانی میں عملے نے زمین خالی کروا کر دوبارہ قبرستان کمیٹی کے حوالے کر دی۔ اس کارروائی میں ریونیو آفیسر رانا خالد محمود اور محمد علی نے بھرپور کردار ادا کیا۔ علاقہ مکینوں نے اسسٹنٹ کمشنر کوٹ مومن اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا اور اس کارروائی کو سراہا۔ عوامی حلقوں نے ضلعی انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ اس طرح کی کارروائیاں دیگر سرکاری اور رفاہی اراضی پر بھی کی جائیں تاکہ قبضہ مافیا کا مکمل خاتمہ ممکن ہو سکے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں