فاروقہ اور گرد و نواح میں گرمی اور حبس کی شدت برقرار
فاروقہ/سرگودھا (نمائندہ دنیا )فاروقہ اور گرد و نواح میں گرمی اور حبس کی شدت برقرار ہے ، جس کے نتیجے میں انسانوں کے ساتھ ساتھ جانور اور پرندے بھی متاثر ہو رہے ہیں۔
گرمی اور حبس کی وجہ سے بازاروں میں رش کم ہو چکا ہے ، جبکہ بجلی کی غیر اعلانیہ بندش کے باعث شہریوں کو مزید مشکلات کا سامنا ہے ۔ بار بار بجلی کی بندش نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا رکھی ہے ۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے بارش کی پیش گوئیاں بھی اب تک سچ ثابت نہیں ہو سکیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گرمی اور حبس کا یہ سلسلہ آئندہ چند روز تک جاری رہنے کا امکان ہے ، تاہم 15 اگست کے بعد موسم میں کچھ تبدیلی آ سکتی ہے ، جس سے گرمی اور حبس کی شدت میں کمی آنے کی توقع ہے ۔